پنامہ پیپرلیک معاملے سے منسلک لاء فرم ’موساك فونسیکا‘کے احاطے میں چھاپہ مار کر حکام نے کئی اہم ترین دستاویزات ضبط کئے ہیں۔
پنامہ میں انسداد جرائم یونٹ کے تفتیش کار زیویئر كاربالو نے
کہا، ’’ہم نے چھاپہ مار ی کرکے وہاں سے بڑی تعداد میں دستاویزات برآمد کئے ہیں۔
‘‘ انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسران نے وہاں سے کاغذ کے کئی پھٹے ہوئے ٹکڑوں کو بھی برآمد کیا ہے، جوکہ شاید ثبوتوں کو مٹانے کی کوشش تھی